فائل فوٹو
فائل فوٹو

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2ہزار 200روپے اضافہ ہو گیا

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 334ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں  بھی جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 200روپے کے اضافے سے 4لاکھ 55ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی مارکیٹوں میں فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 800روپے کے اضافے سے 3لاکھ 90ہزار 742 روپے کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 78روپے کے اضافے سے 6ہزار 900روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 67روپے کے اضافے سے 5ہزار 915روپے کی سطح پر آگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔