راولپنڈی میں 2بچیوں کے قاتل باپ کو 2بارسزائے موت کا حکم

گذشتہ سال راولپنڈی میں 2کم سن بچیوں کو ذبح کرنے کے کیس کا فیصلہ سنادیاگیا ہے۔ عدالت نے مجرم باپ کو 2بارسزائے موت کا حکم دیاہے۔عدالت نے کہا ہے کہ مجرم کی موت کا یقین ہونے تک اسے پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھاجائے ۔

عدالت نے فیصلے میں مجرم کو 20لاکھ روپے مقتولین کے ورثا کو اداکرنے کا بھی حکم دیاہے۔ عدم ادائیگی جرمانہ پرمجرم کی جائیداد ضبط اور ایک سال مزید قیدہوگی۔ مجرم عثمان انور کو اہلیہ عائشہ اور راہگیر عبدالرحمن کو زخمی کرنے پر دس سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادائیگی کا حکم دیا۔ عدام ادائیگی مجرم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا کا حکم سنایا گیا۔ فیصلہ کے تحت مجرم کو زخمی عبدالرحمن کو 5 لاکھ روپے دامان ادائیگی کا حکم دیاگیاہے۔فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے سنایا۔

مجرم عثمان انور کے خلاف آراے بازار پولیس نے 15جولائی 2024کو مقدمہ نمبر 489/24درج کیا تھا۔مجرم پر اپنی دو کمسن بچیوں انوش اور لاریب کو ذبح کرنے اور اہلیہ عائشہ اور راہگیر عبد الرحمن کو زخمی کرنے کا الزام تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔