ملکی زرمبادلہ ذخائر 21ارب ڈالر سے تجاوزکرگئے

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر21 ارب 88لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔ جاری اعدادوشمار کے مطابق 12 دسمبر 2025ء کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر کا حجم 15 ارب 886 کروڑڈالر اور کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرمبادلہ کے خالص ذخائر5ارب 202 کروڑ ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔

12 دسمبر 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائرمیں 1300ملین ڈالر اضافہ ہوا ۔

ذخائر میں اضافہ بنیادی طور پر آئی ایم ایف کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسیلٹی (آر ایس ایف) کے تحت موصول 914 ملین ایس ڈی آر (جو تقریباً1اعشاریہ2 ارب ڈالر کے مساوی ہیں) کی وصولی سے ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔