کراچی : ٹک ٹاک (TikTok) نے پاکستان میں ایک نیا سیلف سروس ایڈورٹائزنگ حل متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے سائز کے کاروباری اداروں (SMBs) کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنے برانڈ کی ترقی کے لیے اس پلیٹ فارم کی طاقت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ’ ٹک ٹاک فار بزنس ایڈز منیجر(TikTok for Business Ads Manager)‘کے نام سے یہ سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم چھوٹے اور درمیانے سائز کے کاروباری اداروں کو ایسے ٹولز فراہم کرتا ہے جن کی مدد سے وہ ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، نئے آڈئینس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور ایک آسان اور استعمال میں سہل پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی مارکیٹنگ مہمات کو مؤثر انداز میں بہتر بنا سکتے ہیں۔
یہ اقدام پاکستان میں ٹک ٹاک کو وسعت دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو مقامی کاروباری افراد، برانڈز اور ترقی کرتے ہوئے کاروباری اداروں کو سادہ، لچکدار اور کم لاگت والے ٹولز فراہم کرتا ہے تاکہ وہ پلیٹ فارم کی انتہائی متحرک کمیونٹی سے جڑ سکیں۔
اس فیچر کا تعارف مقامی کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ٹک ٹاک کے جاری عزم کا تسلسل ہے، جس میں #GrowWithTikTok
ماسٹرکلاس جیسے اقدامات شامل ہیں جو پہلے ہی چھوٹے اور درمیانے سائز کے پاکستانی کاروباری اداروں کو عملی تربیت، تخلیقی ٹولز اور بہترین طریقۂ کار فراہم کر چکے ہیں تاکہ وہ پلیٹ فارم پر اپنی موجودگی کو بہتر اور مضبوط بنا سکیں۔
ایک حالیہ عالمی جائزے کے مطابق، ٹک ٹاک کے 73 فیصد صارفین نے بتایا کہ انہوں نے ٹک ٹاک پر اشتہارات کے ذریعے ایسی نئی مصنوعات دریافت کیں جن پر انہوں نے پہلے کبھی غور نہیں کیا تھا، جبکہ 78 فیصد صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں ایسے نئے برانڈز کے بارے میں معلوم ہوا جن کے بارے میں وہ پہلے نہیں جانتے تھے۔ ٹک ٹاک کے سیلف سروس ایڈز منیجر کے ذریعے اب ہر سائز کا کاروباری ادارہ ایک آسان اور استعمال میں سہل انٹرفیس کے ذریعے بغیر کسی خصوصی مہارت کے اپنی مہمات تشکیل دے سکتاہے، بجٹ کو منظم کر سکتا ہے اور کارکردگی کو بہتر بنا سکتاہے۔ جس طرح پاکستانی صارفین مصنوعات، جائزوں اور رجحانات کی دریافت کے لیے ٹک ٹاک کا زیادہ سے زیادہ استعمال کر رہے ہیں، یہ نئے ٹولز چھوٹے اور درمیانے سائز کے کاروباری اداروں کو گفتگو کا حصہ بننے، حتیٰ کہ ملک سے باہر بھی اپنی شناخت کو وسعت دینے کا ایک مؤثر ذریعہ فراہم کرتے ہیں۔
ٹک ٹاک کے ہیڈ آف گلوبل بزنس سلوشنز، ترکیہ، وسطی اور جنوبی ایشیا، باریش الدانماز (Baris Aldanmaz) نے کہا:”پاکستان میں چھوٹے کاروباری ادارے خطے میں سب سے زیادہ تخلیقی صلاحیتوں کے حامل ہیں، اور ٹک ٹاک اُن کی ترقی میں معاونت پر فخر محسوس کرتا ہے۔ ٹک ٹاک پر برانڈز بامعنی کنٹنٹ تخلیق کر سکتے ہیں جو گفتگو کو آغاز فراہم کرتا ہے اور کمیونٹیز کے ساتھ مضبوط روابط قائم کرتا ہے۔’ ٹک ٹاک فار بزنس ایڈز منیجر‘کے ساتھ اب چھوٹے اور درمیانے درسائز کے کاروباری اداروں کے لیے نئے ناظرین تک رسائی حاصل کرنا، اپنی کہانیاں سنانا اور ترقی کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے، خواہ وہ محلے کی دکان ہوں، کوئی فیشن لیبل ہو یا آن لائن اسٹارٹ اپ۔“
مصنوعات کی نمایاں خصوصیات میں درج ذیل شامل ہیں:
• کری ایٹو ٹولز: ٹک ٹاک کے پاس تخلیقی ٹولز کا ایک مکمل مجموعہ موجود ہے جو ہر مارکیٹر کو ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں اور مستند ہونے کے قابل بناتا ہے۔ ہر کسی کو اپنی کہانی سنانے کا موقع حاصل ہے، اور ٹک ٹاک کے تخلیقی ٹولز برانڈز کو اپنے برانڈ کی سب سے حقیقی اور مستند تصویر پیش کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
• لچکدار بجٹ: ٹک ٹاک ایڈز منیجر کو ہر سطح کی مہارت رکھنے والے صارفین کے لیے تیز اور آسان سیٹ اپ کے مقصد سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے لچکدار بجٹ کاروباری اداروں کو کسی بھی وقت اپنے اخراجات میں رد و بدل کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
• پرفارمنس ٹارگٹنگ: ذہین ٹارگٹنگ کاروباری اداروں کو نئے اور متحرک ناظرین کی جانب سے دریافت ہونے کے قابل بناتی ہے۔
زیادہ سے زیادہ برانڈز ٹک ٹاک کی اس منفرد صلاحیت کو تسلیم کر رہے ہیں کیونکہ یہ ناظرین تک وسیع پیمانے پر رسائی اور ان کے ساتھ مؤثر انداز میں مشغول ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے، اور آج چھوٹے اور درمیانے سائز کے کاروباری اداروں کے لیے نئے اشتہاری حلوں کا آغاز اس عمل کو مزید ہموار، آسان اور مؤثر بنا دیتا ہے، تاکہ اب تمام برانڈز ٹک ٹاک کمیونٹی کے ساتھ بامعنی انداز میں جُڑ سکیں۔
آغاز کرنے کے لیے مزید معلومات کے لیے یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہیں: https://www.tiktok.com/business
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos