فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد و گردو نواح میں 5.7 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: اسلام آباد اور راولپنڈی میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے،لوگ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔

محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق  اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے آئے، جن کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش اور گہرائی تقریباً 12 کلومیٹر تھی۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے مالاکنڈ، دیر اور چترال سمیت بالائی علاقوں میں محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے خیبر لنڈی کوتل اور مضافات میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 اور گہرائی 12 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش افغانستان تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔