تصویر اٹک پولیس

اٹک میں تیل اورگیس تنصیبات پر 6سیکیورٹی اداروں کی انسداد دہشت گردی مشقیں

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اٹک میں تیل اور گیس تنصیبات پر سیکیورٹی اور انسداددہشت گردی مشقیں مکمل ہوگئیں۔ ایکسرسائززمیں6اداروں نے حصہ لیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن اٹک زینب ایوب کی زیرِ نگرانی اوجی ڈی سی ایل جنڈ میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔

ایکسرسائز کا مقصد دہشت گردی یا کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران سیکیورٹی اداروں کے فوری رسپانس، باہمی رابطہ کاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی جائزہ لینا اور انہیں مزید موثر بنانا ہے۔ ایکسرسائز میں اٹک پولیس، ایلیٹ فورس،ایس پی یو، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے فعال شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی قسم کی دہشت گردی یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اٹک پولیس ہمہ وقت الرٹ اور مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی مشقیں سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔