بہت سے کارکنوں کو خدشہ ہے کہ ان کی ملازمتوں کے لیے مصنوعی ذہانت خطرہ بن سکتی ہے، امریکہ میں ایک نئی تحقیق سے حاصل نتائج کی بنیادپر کہاگیاہے کہ فی الحال ایسا کچھ نہیں ہونے جارہا۔ان تمام شعبوں کی ملازمتیں جنہیں اے آئی سے متاثرہونے کا بتایا جاتاہے وہ کرونا سے پہلے کی نسبت زیادہ رفتارسے بڑھ رہی ہیں ۔یہ بہتری محفوظ سمجھی گئی نوکریوں کی نسبت خاصی تیزہے۔
کچھ کمپنیوں نے حال ہی میں بتایاہے کہ وہ کچھ عہدوں کو ختم کر رہی ہیں کیونکہ اے آئی انٹری لیول ورکرز کے کاموں کو خودکار کر سکتی ہے یا موجودہ کارکنوں کو زیادہ موثر بنا سکتا ہے۔پھر بھی اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ ٹیکنالوجی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا رہی ہے، کم از کم ابھی تک نہیں۔وین گارڈ کے مطابق،ہم نے ایسے شواہد نہیں دیکھے کہ اے آئی کےمجوزہ خطرے میں گھرے شعبوں کو کم روزگار کا سامنا ہو۔
تجزیے میں تقریباً 140 پیشوں پر توجہ مرکوز کی گئی جنہیں اے آئی سے مبینہ خطرہ لاحق ہونے کا تاثر ہے، بشمول آفس کلرک، ٹائپسٹ،ایچ آر معاون،لا کلرک اور ڈیٹا سائنسدان۔
ان ملازمتوں کے اوقات کار زیادہ ہیں جنہیں اے آئی سسٹمز اعلیٰ خود مختاری کے ساتھ ممکنہ طور پر خودکار کر سکتے ہیں۔دوسرے لفظوں میں، یہ پوزیشنیں مصنوعی ذہانت کے سیلاب میں بہہ سکتی ہیں۔لیکن ایسا نہیں ہو رہا۔ ضروری نہیں کہ ے آئی ملازمتوں کے لیے طویل مدتی خطرہ نہیں بلکہ اس لیے کہ ٹیکنالوجی ابھی اتنی اچھی نہیں۔
وینگارڈ نے پایا کہ 2023 کے وسط سے 2025 کے وسط تک، کووڈ کے بعد کی مدت کے دوران زیادہ اے آئی کا سامناکرنے والی ملازمتوں میں1 اعشاریہ7 فیصد اضافہ ہوا۔یہ ان ملازمتوں کے لیے کووڈ سے پہلے کی مدت (2015 سے 2019) کے 1 فی صد اضافے کے مقابلے میں تیز رفتار ہے۔اس کے برعکس، وینگارڈ کے مطابق،دیگر تمام پیشوں کے لیے ملازمتوں میں بہتری سست پڑ گئی ہے۔
اے آئی پر بہت زیادہ منحصر پیشوں نے کووڈ سے پہلے حقیقی اجرت میں اضافہ (افراط زر کے لیے ایڈجسٹ) صرف صفر اعشاریہ 1فیصدریکارڈکیا گیا۔ لیکن کوویڈ کے بعد اس کی رفتار3اعشاریہ 8 فیصد ہوگئی۔اس کے مقابلے میں، دیگر تمام پیشوں نے جو اے آئی سے بظاہر کم خطرے میں ہیں، حقیقی اجرت کی ترقی میں کم تیزی دیکھی، جو کہ پری کوویڈ صفراعشاریہ 5 سے صفراعشاریہ7 پوسٹ کووڈ تک رہی۔
ماہرین کے مطابق یہ واضح ہے کہ مصنوعی ذہانت کی صلاحیتں ابھی تک محدود اور مسائل کا شکارہیں۔البتہ جیسے جیسے اے آئی سسٹمزتیزرفتاری سے بڑھیں گے ویسے ویسے انسانی ملازمتوں کو بھی خطرہ ہوگا لیکن یہ کارکنوں کی مانگ کو کچھ کم کرسکتاہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos