اہلیہ اور بیٹی کے قاتل ڈی ایس پی عثمان حیدر کی ضمانت منسوخ

لاہور: عدالت نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے قتل کے کیس میں ملزم ڈی ایس پی عثمان حیدر کی ضمانت منسوخ کر دی ہے۔ برکی پولیس نے مقدمے میں جرم کی دفعات 201 اور 302 شامل کی ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے بتایا کہ شواہد کی بنیاد پر مضبوط چالان تیار کیا جائے گا اور ملزم کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے اور عوام کو انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔