توشہ خانہ ٹو فیصلہ پی ٹی آئی دور کی بدعنوانی کا ثبوت ہے،رانا ثنا اللہ

توشہ خانہ ٹو فیصلہ پی ٹی آئی دور کی بدعنوانی کا ثبوت ہے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وزیرِاعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کرتا ہے۔

ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی ٹیم نے قومی وسائل کا بے دریغ استعمال کیا اور ملک کو شدید نقصان پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سنائی جانے والی سزا آئین اور قانون کے عین مطابق ہے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے یہ دعوے بے بنیاد ہیں کہ ان کے خلاف سیاسی انتقام لیا گیا، حقیقت یہ ہے کہ ان کے دورِ حکومت میں دوسروں کو جھوٹے مقدمات میں نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو ایک واضح اور مضبوط کیس تھا، جس میں سزا ناگزیر تھی کیونکہ ملزمان کے پاس کوئی قابلِ قبول صفائی موجود نہیں تھی۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ میں موجود قیمتی اشیاء حکمرانوں کے پاس امانت ہوتی ہیں، تاہم اس کیس میں اس امانت میں خیانت کی گئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ قیمتی ہار کی اصل قیمت کو کم ظاہر کر کے معمولی رقم ادا کی گئی اور اربوں روپے مالیت کی قیمتی شے اپنے پاس رکھ لی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔