میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا،سہیل آفریدی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج میرے لیڈر کے ساتھ انصاف نہیں ہوا اور عدالتیں فیصلے تو کر رہی ہیں لیکن حقیقی انصاف فراہم نہیں کر رہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم سے قبل بھی جمہوری نظام اور ادارے مفلوج تھے، اسی لیے بانی پی ٹی آئی شفاف انتخابات کے حامی تھے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی بے گناہ ہیں اور ان کے خلاف بوگس مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کو سیاسی رہنے کی نصیحت کی اور خبردار کیا کہ غلط روایات جمہوریت کے لیے خطرناک ہیں۔ سہیل آفریدی نے زور دیا کہ یہ جدوجہد جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے اور اسے ہر صورت جیتنا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔