خطہ پوٹھوہار میں سردیوں کی پہلی بارش۔اتوارکومزید علاقوں تک دائرہ پھیلنے کا امکان

اسلام آباد اور جڑواں شہرمیں سردیوں کی پہلی بارش نے موسم کی ٹھنڈک بڑھادی۔ ہفتہ کو وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہرمیں ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوارکی درمیانی شب سے ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری متوقع ہے۔
اتوار کو شمالی اورمغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیرمیں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ مشرقی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں دھنداورسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔
اتوار کو خطہء پوٹھوہار، اسلام آباد اور ر گردونواح میں موسم سرداور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔