بنوں: ضلع بنوں کے ٹاؤن شپ چڑیا گھر کے قریب جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ قریبی رشتےدار نے کی، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی بھی شامل ہیں۔
لاشوں اور زخمی خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos