فائل فوٹو
فائل فوٹو

نوکنڈی کے قریب پک اپ گاڑی اور آئل ٹینکر میں تصادم ،11افراد جاں بحق

چاغی: نوکنڈی کے قریب پک اپ گاڑی اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق، 9زخمی ہوگئے، حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نوکنڈی ہسپتال منتقل کیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو نوکنڈی کے قریب تیز رفتار پک اپ اورآئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے لاشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق افغانستان سے تھا بعد ازاں زخمیوں اور جاں بحق افراد کو بارڈر کے راستے افغانستان منتقل (ڈی پورٹ) کر دیا گیا، جس کی تصدیق ایس پی چاغی نے بھی کی ہے۔

پولیس کے مطابق پک اپ گاڑی کے ڈرائیور کا تعلق تفتان سے تھا، جس کی میت کو ضروری کارروائی کے بعد تفتان روانہ کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔