راولپنڈی میں فجرکے وقت شدید گرج چمک اور تیزبارش

راولپنڈی میں علی الصبح شدید گرج چمک اور تیزبارش سے ٹھنڈک بڑھ گئی۔ فجرکی اذان سے کچھ پہلے بارش ہوئی جو ایک دن قبل دن کے وقت ہونے والی بارش سے حجم اور مقدارمیں زیادہ تھی۔ہفتے کو اسلام آبادمیں بھی بادل برسے ۔

محکمہ موسمیات نے 22 دسمبر تک بارشوں کی پیش گوئی کی تھی۔یہ سلسلہ 20دسمبر سے ہلکی اور معتدل بارش کی صورت میں شروع ہوگیا تھا۔بالائی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیاہے۔

پیر کے روز با لائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا۔ مشرقی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں دھند،سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔