خادمِ حرمین شریفین کے خصوصی حکم پر پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سعودی عرب کا اعلیٰ ترین شاہی اعزاز، شاہ عبدالعزیز میڈل، عطا کر دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز پاک سعودی تعلقات، دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
سعودی قیادت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی، سیکیورٹی اور عسکری تعاون کو مضبوط بنانے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو سراہا۔ شاہی اعزاز عطا کرتے ہوئے کہا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
Upon the directive of the Custodian of the Two Holy Mosques, I presented Pakistan’s Chief of Army Staff, Field Marshal Asim Munir, with the King Abdulaziz Medal of Excellent Class for his distinguished efforts to enhance our cooperation and advance the Saudi-Pakistani relations. pic.twitter.com/bWHL08TKuz
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) December 21, 2025
اعزاز سے نوازے جانے کے موقع پر پاک سعودی دیرینہ برادرانہ تعلقات کے تسلسل اور مستقبل میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ اس پیش رفت کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے مزید استحکام کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
تقریب میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے، خطے میں امن و استحکام اور دفاعی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos