خیبرپختونخوا اور کشمیر میں شدید بارش و برفباری،موسم مزید سرد

خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور برفباری کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ پشاور، ہنگو اور چارسدہ میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ چترال، کالام، مہوڈنڈ اور مالم جبہ میں برفباری کے بعد تمام مناظر سفید چادر میں ڈوب گئے۔

شمالی بلوچستان میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے دوران کئی علاقوں میں دیواریں گر گئیں اور درخت اکھڑ گئے۔ چمن، قلعہ عبداللہ اور توبہ اچکزئی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش نے شہری زندگی متاثر کی۔

نیلم کی زیریں وادی میں بارش ہوئی، جبکہ بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا۔ بلوچستان میں طویل انتظار کے بعد بارش کے آغاز سے صوبے بھر میں سردی کی شدت نمایاں طور پر بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں بارش اور برفباری کے سلسلے کے جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے اور سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔