انٹرپول کی ذلفی بخاری کے خلاف تفتیش ختم،ریڈ نوٹس منسوخ

انٹرپول نے ذلفی بخاری کے خلاف تفتیش ختم کر دی ہے اور ریڈ نوٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انٹرنیشنل کرمنل پولیس آرگنائزیشن (انٹرپول) نے ذلفی بخاری کے وکلا کو خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ تفتیش ختم کر دی گئی ہے اور ریڈ نوٹس منسوخ کر دیا گیا ہے۔

انٹرپول کے مطابق یہ فیصلہ ذلفی بخاری کے وکلا کی درخواست اور پاکستانی حکومت کی فراہم کردہ معلومات کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ذلفی بخاری پر بین الاقوامی سطح پر کوئی تفتیشی یا قانونی پابندی باقی نہیں رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔