رپورٹ : حافظ نورالحق
قمبرعلی خان :ضلع گھوٹکی کی پولیس نے دریائے سندھ کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی کمیں گاہوں کو تباہ کر دیا جبکہ متعدد ڈاکو ئوں کوجہنم واصل کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔
ضلع گھوٹکی میں قومی شاہراہوں پر مسلح ڈاکوؤں کی جانب سے قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے کراچی سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں جانے والی مسافر کوچ اور ویگنوں کو روک کر یکے دیگر بعد سلح ڈکیتیوں کی وارداتیں کرنے اور فائرنگ کرکے راہگیر مسافروں کو اغوا کرنے کے واقعات کے بعد ضلع گھوٹکی کی پولیس نے دریائے سندھ کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی کمیں گاہوں کو تباہ کر دیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے آپریشن کے دوران کئی ڈاکوؤں کو جہنم واصل کرکے دریائے سندھ کے کچے کے علاقوں سے ڈاکوؤں کا صفایا کردیا ہے۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے انتہائی خطرناک اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے جو وانا اور وزیرستان میں بھی نہیں تھا۔
ڈی آئی جی سکھر ڈویژن رینج فیصل عبداللہ چاچڑ کی بہتر حکمت عملی اور ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی خود نگرانی کے بعد ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر اور دریائے سندھ سے کشتیوں پر نقل مکانی کرنے والے ڈاکوؤں کو ڈرون حملوں کے دوران صفایا کردیا ہے ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos