چیئرمین نجکاری کمیشن اور مشیر نجکاری محمد علی نےکہا ہے کہ قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی بولی 100 ارب سے زائد متوقع ہے۔ نجی ٹی وی پر گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ حصص کی 75فیصدرقم کا92 اعشاریہ 5فیصد پی آئی اے میں سرمایہ کاری کیلئے استعمال ہو گا۔ 25فیصد حصص حکومت کے پاس رہیں گے، بولی پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی بنیاد پر ہو گی، 75فیصدکی بڈ میں سے حکومت کو 5فیصد مل رہا ہے، بڈرز ایک نمبر دیں گے کہ ہمیں کتنے پیسے دیں گے، بڈرز دوسرا نمبر دے گا کہ پی آئی اے میں کتنی سرمایہ کاری کرے گا، ہم نے بطور حکومت یقینی بنانا ہے پی آئی اے میں سرمایہ کاری ہو۔
محمدعلی نے کہا کہ ہم یقینی بنائیں گے پی آئی اے میں بھی پیسہ جائے،حکومت کو بھی ملے، 100 ارب سے زائد کی بڈ آئے گی،، عارف حبیب،لکی گروپ اور ایئربلیو سنجیدہ بڈرز ہیں۔ پی آئی اے کے جہاز خریدے نہیں جائیں گے،لیز ہوں گے، ہمارے پاس سرمایہ کاری اور 5 سال کا بزنس پلان ہے، آج 18 جہاز چلتے ہیں،4سال بعد 38 چلیں گے، آج پی آئی اے سے 40 لاکھ افراد سفر کرتے ہیں،مستقبل میں 70 لاکھ کریں گے۔
نج کار کمیشن کے چیئرمین کا کہناتھا کہ پچھلے سال پی آئی اے کا 11 ارب کا منافع تھا، اس سے پہلے سالانہ 50 سے 60 ارب نقصان ہوتا تھا، گردشی قرض کی وجہ سے پی آئی اے کو نقصان تھا، ہم نے 21 ارب روپے کا نیٹ ہٹایا ہے،26ارب کی لائبلیٹیز چھوڑی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد،گوجرانوالہ،فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنیزکی نجکاری ہوگی، اگلےسال پشاور اور ہزارہ کی ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری پر کام شروع ہو گا۔
واضح رہے کہ پی آئی ا ے کی نج کاری آج ہوگی۔ نجکاری کاعمل براہ راست نشر کیا جائے گا۔نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بولی دہندگان کی طرف سے سیل شدہ بولیاں صبح ساڑھے 10 بجے جمع کرائی جائیں گی۔ بولی کے لئے ریفرنس قیمت کی منظوری پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری بولیاں موصول ہونے کے بعد دیں گے۔ دوپہرساڑھے تین بجے شروع ہونے والی تقریب میں بولی دہندگان کی موجودگی میں بولیاں کھولی جائیں گی۔
تقریب میں بولیوں اور ریفرنس قیمت کا اعلان کیا جائے گااور نجکاری کے عمل کو طے شدہ ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی بولی کے عمل کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos