ٹیکساس میں میکسیکن بحریہ کی ائرایمبولینس گرکرتباہ۔2سالہ بچے سمیت4 ہلاک

 مریضوں کو لے جانے والا میکسیکن بحریہ کا طیارہ امریکی ریاست ٹیکساس کی گیلوسٹن خلیج میں گر کر تباہ ہونے کے بعد3 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 2سالہ بچہ بھی شامل ہے۔گیلوسٹن کاؤنٹی کے شیرف جمی فلن نے بتایا کہ طیارے میں آٹھ افراد سوار تھے، جن میں دو پائلٹ تھے۔چار افرادکو زندہ باہر نکالاگیا۔ ایک لاپتہ ہے

شیرف نے کہا ہے کہ چار افراد کی موت ہوئی ہے، لیکن کوسٹ گارڈ چوتھی موت کی تصدیق نہیں کرسکا۔

شیرف آفس کے عہدیداروں نے بتایا کہ کم از کم ایک پیڈیاٹرک جلنے والا مریض سوار تھا۔شیرف کے دفتر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ایک غوطہ خور ٹیم، کرائم سین یونٹ، ڈرون یونٹ اور گشت اسکواڈ جائے وقوعہ پرپہنچا۔ٹیکساس ڈپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے دستے بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں ۔

میکسیکو کی بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ ہیوسٹن کے جنوب مشرق میں تقریباً 50 میل دور گیلوسٹن کے قریب اس کے ایک طیارے کے پہنچنے کے دوران حادثے کا سامنا کرنے کے بعد تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ مقامی حکام کے ساتھ مل کرسرچ اور ریسکیو پروٹوکول کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔