بھارتی حمایت میں مبینہ دہشت گردی کو خطے کے امن و امان کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اکھنڈ بھارت کے انتہا پسند نظریے اور ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات میں مسلسل مداخلت خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے منسوب سرگرمیوں کے تحت بنگلہ دیش میں نیشنل سیٹزن پارٹی کے رہنما محمد مطالب شیکدر پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ واقعہ شہر کھلنا میں پیش آیا، جہاں ان کو قریب سے سر پر گولی ماری گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کا علاج جاری ہے۔
حالیہ مہینوں میں بنگلہ دیش کے نوجوان سیاسی رہنماؤں کو بھارت کی جانب سے مسلسل دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ بھارتی فوج کے ایک میجر اور کرنل کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر نوجوان رہنما حسنات عبداللہ کو بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق عثمان ہادی، محمد مطالب شیکدر اور حسنات عبداللہ سمیت متعدد نوجوان رہنماؤں نے بھارتی مداخلت کے خلاف آواز بلند کی، جس پر حملے اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حملے کے فوری بعد بعض بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جشن منانے کے مناظر بھی دیکھے گئے، جس پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ہندوتوا نظریے کے زیر اثر پرتشدد اور توسیع پسندانہ پالیسیوں نے نہ صرف بنگلہ دیش بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے امن کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos