وزارت مذہبی امور نے جنوری 2026 سے ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے نیا نظام متعارف کرایا ہے، جس کے تحت زائرین کو محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
وزارت کے ترجمان کے مطابق نئے نظام کے تحت صرف مجاز اور رجسٹرڈ گروپ آرگنائزرز ہی زائرین کی رہنمائی اور سہولت فراہم کریں گے۔ ان آرگنائزرز کی فہرست وزارت کی ویب سائٹ پر بھی آویزاں کر دی گئی ہے تاکہ زائرین بآسانی تصدیق کر سکیں۔
یہ نظام مقدس مقامات کی زیارت کو آسان، منظم اور محفوظ بنانے کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے اور نئے سال کے آغاز سے مکمل طور پر لاگو ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos