ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے اور آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 70 ہزار 862 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 7 ہزار 288 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 3 ہزار 688 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ روپے کی سطح عبور کر گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 85 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 485 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos