فائل فوٹو
فائل فوٹو

چاغی میں داخل ہونے والے 179 افغان شہری گرفتار

کوئٹہ:  ضلع چاغی میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والی خواتین اور بچوں سمیت 179 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

چاغی میں انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ان افغان شہریوں کو سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا ہے۔گرفتار افغان شہریوں کا تعلق بغلان، ہرات اور دیگر علاقوں سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام افراد کسی قانونی دستاویز کے بغیر چاغی میں داخل ہوئے تھے اور یہاں سے وہ ایران جانا چاہتے تھے۔

ضلع چاغی بلوچستان کا واحد ضلع ہے جس کی سرحدیں شمال میں افغانستان جبکہ مغرب میں ایران سے لگتی ہیں۔

واضع رہےاتوار کو  نوکنڈی میں غیر قانونی افغان تارکین وطن کی ایک گاڑی کو حادثہ بھی پیش آیا تھا جس میں 9 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔