راولپنڈی ھانہ سٹی کے علاقے میں فائرنگ سے دو شہری جاں بحق ہو گئے۔ ایس ایس آپریشنز ملک طارق محبوب کی سرکردگی میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا، پولیس کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ تاہم واقعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں، نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ملوث ملزم یا ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos