پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کا عمل مکمل ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنا ردعمل جاری کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسف زئی کا پی آئی اے کی نجکاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری پر دل خون کے انسو رو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں قومی اثاثوں کو تحفظ فرام کیا جاتا ہے، نااہل حکمرانوں کی مبینہ کرپشن کی وجہ سے قومی ادارے زوال پذیر ہو رہے ہیں۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ یہ ابتدا ہے نہ جانے اور کتنے ادارے فروخت ہوں گے، قومی اداروں کی تباہی کے ذمے داروں کا تعین کیا جائے۔
واضح رہے کہ نجکاری کمیشن بورڈ کی جانب سے قومی ایئرلائن کی بولی کے حوالے سے تقریب منعقد کی جس میں عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی لگا کر پی آئی اے کے 75 فیصد حصص خرید لیے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos