فائل فوٹو
فائل فوٹو

بے نظیر بھٹو شہیدکی برسی پر عام تعطیل کا اعلان

کراچی: سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ نے 27 دسمبر 2025 بروز ہفتے کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 27 دسمبر کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ جس کے تحت سندھ بھر میں تمام سرکاری، نیم سرکاری دفاتر اور مقامی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ہر سال ہی بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل دی جاتی ہے جس کے تحت تعلیمی ادارے، صوبائی حکومت کے ماتحت و مقامی حکومتوں کے ماتحت ادارے بند رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔