پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاکستان کی ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں۔
خواجہ آصف نے برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیرالجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جریدے نے ڈپلومیسی اور بھارت کے ساتھ ممکنہ جنگ میں کامیابیوں کا کریڈٹ فیلڈ مارشل کو دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاکستان کی ترقی کے لیے کی جانے والی کوششیں ملک کے لیے باعث فخر ہیں اور ان میں کوئی شک یا ابہام نہیں۔
ادھر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بھی اس موقع پر کہا کہ خارجہ پالیسی کی کامیابی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مشترکہ اقدامات کا نتیجہ ہے۔ ان کے بقول اس پالیسی نے پاکستان کے عالمی تعلقات کو مضبوط کیا ہے، جس کے تحت چین، امریکہ اور عرب ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عالمی سطح پر متاثر کن شخصیت اور بدلتے عالمی نظام میں ان کی اسٹریٹیجک قیادت کو بھی سراہا ہے۔ جریدے کے مطابق وہ نہ صرف کثیرالجہتی خارجہ پالیسی کے ماہر ہیں بلکہ عالمی سیاست میں مؤثر رہنما کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos