سرگودھا:مسافر وین درخت سے ٹکرانے سے 3 افراد جاں بحق

سرگودھا کے علاقے گرین ہاؤس جھال چکیاں کے قریب مسافر وین کے درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ وین کی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔