چاغی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 179 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جو غیر قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہوئے تھے اور بعد ازاں ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
انتظامیہ نے گرفتار افراد کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر دیے ہیں اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل چاغی کے ضلع نوکنڈی کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں 9 افغان شہریوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے تھے۔ حادثہ ایک پک اپ گاڑی کے آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا، جس نے غیر قانونی ہجرت کے خطرات کو دوبارہ بے نقاب کر دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos