پلوشہ خان نے عبدالعلیم خان کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں ہونے والی تلخ کلامی کے معاملے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی ہے۔

پلوشہ خان نے سحر کامران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ اپنے وزرا کو سنبھالیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران تلخ کلامی ہوئی، لیکن معاملہ ایوان میں اٹھایا جائے گا اور بزدل مرد ہمیشہ پہلے خاتون پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوال ٹیکس کے پیسوں سے بنی سڑک کے بارے میں تھا کہ یہ عوام کے لیے ہے یا ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے، اور وزرا ایوان کو جوابدہ ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل قائمہ کمیٹی مواصلات کے اجلاس میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور سینیٹر پلوشہ خان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، جو "شٹ اپ” اور "یو شٹ اپ” تک پہنچی تھی۔ اس کے بعد وفاقی وزیر نے چیئرمین کمیٹی پرویز رشید کے کہنے پر پلوشہ خان سے مشروط معافی بھی مانگی تھی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔