اسلام آباد ہائیکورٹ،موسم سرما کی تعطیلات کیلئے ججز کا روسٹر جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کے دوران عدالتی امور کی انجام دہی کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس کی منظوری سے یہ روسٹر 31 دسمبر تک کے لیے نافذ ہوگا۔

روسٹر کے مطابق عدالت میں 31 دسمبر تک تین ڈویژن بنچز اور چھ سنگل بنچز دستیاب ہوں گے، تاہم جسٹس ثمن رفعت امتیاز، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف اس دوران دستیاب نہیں ہوں گے۔

پہلا ڈویژن بنچ چیف جسٹس اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ہوگا، دوسرا ڈویژن بنچ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہوگا جو 26 دسمبر تک دستیاب رہے گا اور صرف ٹیکس سے متعلق کیسز کی سماعت کرے گا۔ تیسرا ڈویژن بنچ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہوگا جو آج سے 26 دسمبر تک دستیاب رہے گا۔

سنگل بنچز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جسٹس بابر ستار کا سنگل بنچ 29 سے 31 دسمبر تک دستیاب ہوگا، جبکہ جسٹس انعام امین منہاس کا سنگل بنچ آج سے 26 دسمبر تک فرائض انجام دے گا۔