چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے کہا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں قوانین پرپابندی سے ہیڈانجری میں ریکارڈ کمی آئی ہے۔ہیلمٹ کی پابندی کو100فیصد یقینی بنانے کے ساتھ دیگر قوانین پر بھی عملد ر آمد کرایا جا رہا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے خصوصی احکامات اور چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم کی ہدایات پر ضلع راولپنڈی میں روڈ سیفٹی مہمات اور لا انفورسمنٹ کی بدولت مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں،دسمبر کے پہلے 3ہفتوں میں ہیڈ انجری کی شرح نمایاں طورپرکم ہوئی ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں روڈ سیفٹی مہمات اور بہترین لا انفوسمنٹ کی بدولت حادثات اور خصوصا ہیڈ انجری میں ریکارڈ کمی آئی ہے۔آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ قانون شکن عناصر کیخلاف بھی بلا تفریق کاروائیاں بھی جاری ہیں۔ضلع راولپنڈی میں ہیلمٹ کی پابندی کو100فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے۔گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ، سٹاپ لین سمیت دیگر قوانین پر بھی عملد ر آمد کرایا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہناہے کہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے اور شہر میں منظم ٹریفک کے حصول کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔فرحان اسلم نے کہاکہ ہم ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ اور دیگر ٹریفک قوانین کی پابندی کی یقینی بنانے پر شہریوں کے بھی شکرگذارہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos