پی آئی اے۔فائل فوٹو
پی آئی اے۔فائل فوٹو

نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کیلئے عارف حبیب کنسورشیم کی بولی کی منظوری دیدی

اسلام آباد: نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کیلئے عارف حبیب کنسورشیم کی بولی کی منظوری دے دی۔

مشیر نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کیلئے عارف حبیب کنسورشیم کی 135 ارب روپے کی بولی منظور کر لی۔

اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کیلئے حکومتی ریفرنس قیمت 100 ارب روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ منظور شدہ بولی ریفرنس قیمت سے کہیں زیادہ ہے۔ نجکاری کمیشن نے بولی کو منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو بھجوا دیا۔ اجلاس میں نجکاری کے عمل میں شامل تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔