فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی

اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے عمران خان سے نئے میثاق پر دستخط کرانے کی ذمے داری لینے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تحریک اںصاف سے مذاکرات کی پیشکش پر اپوزیشن الائنس کا اہم اجلاس تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اطلاعات کے مطابق اپوزیشن شفاف انتخابات اور نئے الیکشن کمشنر کی تقرری پر مذاکرات پر آمادہ ہوئی ہے، اپوزیشن کی جانب سے آئینی و جمہوری اقدار کے استحکام کے لیے بات چیت، سیاسی و معاشی بحران سے نکلنے کے لیے نئے میثاق کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔ سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے 1973ء کے آئین کی بحالی پر زور دیا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان سے نئے میثاق پر دستخط کرانے کی ذمے داری لینے کا اعلان کیا۔

اجلاس میں اپوزیشن کی دو روزہ قومی کانفرنس کو کامیاب قرار دیا گیا اور 8 فروری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یومِ سیاہ کے موقع پر ہڑتال اور اسٹریٹ موبلائزیشن پر مشاورت ہوئی، یومِ سیاہ کو کامیاب بنانے کے لیے ذیلی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا، صوبائی اور ڈسٹرکٹ سطح پر کمیٹیوں کے قیام کا اعلان جلد متوقع ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کی مذاکرات کی دعوت کے معاملے پر طے کیا گیا کہ پارلیمانی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق نئے میثاق کا حصہ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔