پی سی بی نے پاکستان اور امارات کو بھی براعظم قراردے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کوبھی براعظم قراردے دیا۔

2نئی پی ایس ایل فرنچائززکی فروخت میں پیش رفت پر جاری پریس ریلیزمیں کہا گیاہے کہ 12بڈرزسامنے آئے ہیں جن کاتعلق 5براعظموں سے ہے۔آگے پاکستان، امارات، آسٹریلیا، کینیڈااور امریکہ کے نام لکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:https://www.pcb.com.pk/press-release-detail/12-parties-file-bids-for-two-new-pakistan-super-league-teams.html

کینیڈااور آسٹریلیا دونوں کا تعلق ایک ہی براعظم، شمالی امریکہ سے ہے۔آسٹریلیا ،براعظم آسٹریلیا ، پاکستان اور امارات دونوں براعظم ایشیا میں ہیں۔اس طرح ،درحقیقت یہ تین براعظم بنتے ہیں۔تاہم لگتاہے کہ کرکٹ بورڈ کے شعبہ ء تعلقات عامہ میں پریس ریلیز لکھنے اور اسے منظورکرنے والے افسران کو مذکورہ تمام 5ملک ،الگ الگ براعظم لگے۔

کرکٹ بورڈ کی پریس ریلیزکے مطابق یہ امر (5براعظموں سے بڈزآنا)پاکستان سپرلیگ کی بڑھتی ہوئی عالم گیر مقبولیت اور تجارتی اہمیت کو ظاہرکرتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔