مال روڈ مری پر منچلوں کا داخلہ ممنوع قرار

مری میں 25 دسمبر اور نیو ایئر کے موقع پر امن و امان اور سیاحوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او مری کے مطابق اس فیصلے کا مقصد فیملیز اور سیاحوں کو محفوظ اور خوشگوار ماحول مہیا کرنا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت بیچلر ٹورسٹ مال روڈ مری میں داخل نہیں ہو سکیں گے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تاہم بیچلر سیاح مال روڈ کے علاوہ گلیات اور مری کے دیگر تفریحی مقامات کا رخ کر سکتے ہیں۔

ڈی پی او مری نے مزید کہا کہ سیاح قوانین پر عمل کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ تعطیلات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ پولیس کی جانب سے مری میں سیکیورٹی اور ٹریفک کنٹرول کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔