اسلام آباد: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2026-27 کے لیے گریڈ 20 اور مساوی کے 33 افسران کو نامزد کر دیا ہے۔ نامزدگیوں کا فیصلہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے حتمی انتخاب سے مشروط ہے۔
نامزد افسران میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان، سیکریٹریٹ گروپ، ان لینڈ ریونیو سروس، پاکستان کسٹمز سروس، انفارمیشن گروپ، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس، پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشی ایٹوز ڈویژن، فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور حکومت گلگت بلتستان و سندھ کے متعلقہ افسران شامل ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق نامزد افسران کے بایو ڈیٹا، آئی سی پی چارٹس اور سالانہ میڈیکل رپورٹس جلد نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کو ارسال کی جائیں گی، جبکہ باقی خالی نشستوں کے لیے نامزدگیوں کی تفصیلات مقررہ وقت میں فراہم کی جائیں گی۔
یہ کورس اعلیٰ سطح کے افسران کو قومی سکیورٹی اور جنگی امور میں تربیت فراہم کرنے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے تاکہ افسران کے قیادی اور اسٹریٹجک فیصلے بہتر بنائے جا سکیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos