پنجاب اور بالائی سندھ کے مختلف حصوں میں شدید دھند نے ٹریفک اور روزمرہ زندگی متاثر کر دی ہے۔ حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے، جبکہ موٹروے ایم 4 اور ایم 5 بڑی گاڑیوں کے لیے حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دی گئی ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب میں فضائی معیار آج بھی نسبتاً بہتر ہے، تاہم شہریوں کو دھند کے باعث سفر میں احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق ملتان میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 206، فیصل آباد میں 200 اور لاہور میں 166 ریکارڈ کی گئی، جو فضائی آلودگی کی حد کو ظاہر کرتی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں اور موٹر گاڑی چلانے میں محتاط رہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos