برطانیہ،شہزاد اکبر پرقاتلانہ حملہ،ہسپتال میں زیر علاج ہیں،پی ٹی آئی کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے برطانیہ میں مقیم اپنے رہنما شہزاد اکبر پر قاتلانہ حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق شہزاد اکبر زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بی بی سی کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان نے بتایا کہ برطانیہ میں چند افراد شہزاد اکبر کے گھر پر آئے اور ان پر حملہ کیا۔ حملہ آور شہزاد اکبر کو زخمی چھوڑ کر فرار ہو گئے، جس کے بعد اہل خانہ نے انہیں ہسپتال منتقل کیا۔

پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ 25 سے 30 سال عمر کے حملہ آور نے شہزاد اکبر کے چہرے پر مکے برسائے، جس کے نتیجے میں ان کی ناک اور جبڑا فریکچر ہوگیا۔ مقامی پولیس نے تمام تفصیلات حاصل کرلی ہیں اور تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں بطور مشیر داخلہ خدمات انجام دینے والے شہزاد اکبر 2022 کے بعد سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ نومبر 2023 میں بھی انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان پر برطانیہ میں تیزاب سے حملہ کیا گیا تھا، جس کی تحقیقات ہرٹفورڈ پولیس نے کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔