گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات نہ کرے۔ کامران ٹیسوری کے مطابق اڈیالہ میں بیٹھا معتکبر شخص مذاکرات کرنے پر راضی نہیں ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے چار سال کے کام کا حساب نہیں دے سکے اور عمران خان دوبارہ اقتدار میں آنے کے لیے اسلام آباد پر چڑھائی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملک کو مسائل میں گھسیٹ رہی ہیں، جس سے ملکی استحکام متاثر ہو رہا ہے۔
کامران ٹیسوری کے اس بیان سے سیاسی منظرنامے میں نئی بحث پیدا ہونے کا امکان ہے، اور حکومت پر دباؤ ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ مستقبل کی حکمت عملی پر غور کرے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos