وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کو غرور تھا کہ اس کے دنیا سے تعلقات اچھے ہیں، مگر پاکستان کی 2025 کی کامیابیوں کے بعد 2026 میں مزید ترقی کی راہیں کھلیں گی۔
مراد علی شاہ مزارِ قائد پر حاضری کے بعد گورنر سندھ اور کابینہ ارکان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے سب کو متحد ہونا چاہیے۔ انہوں نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کو بھی خوش آئند قرار دیتے ہوئے ملازمین کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بانی پاکستان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، ساتھ ہی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos