کچے کے ڈاکو کے گھر میں دھماکے سے 3 بچے ایک خاتون جاں بحق

گھوٹکی کے رونتی علاقے میں ڈاکوؤں کے گھر میں دھماکے سے تین بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈاکوؤں کے گھر میں موجود بارودی مواد اچانک پھٹ گیا۔ ایس ایس پی گھوٹکی نے بتایا کہ دھماکے کے بعد فوری طور پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو محفوظ مقام منتقل کیا گیا۔

حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات اور ممکنہ ذمہ داروں کی شناخت کی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔