کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) نے 800 میگا واٹ بجلی کے ترسیلی حقوق نیلام کرنے کی منظوری دی ہے تاکہ مسابقت کے لیے مارکیٹ کو کھولا جا سکے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سی سی او ای اجلاس میں اس کے لیے گائیڈ لائنزمنظورکی گئیں جن کا مقصد ایک شفاف اور مسابقتی نیلامی کے ذریعے بجلی مختص کرنا ہے جو پانچ سال کی مدت تک نافذ رہے گی۔
پاور سیکٹر ریگولیٹرنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) یکساں چارجز کے تعین کا عمل جنوری 2026 تک مکمل کر لے گا۔
اس طریقہ کار کے تحت، 800 میگاواٹ کا وہیلنگ کوانٹم ان پارٹیوں کو مختص کیا جائے گا جو گرڈ چارجز اور سرچارجز سے زیادہ حصہ ادا کرتی ہیں۔بولی کی قیمت پر کوئی اوپری یا نچلی حد (کیپ یا فلور) نہیں ہوگی۔ بولی کی قیمت ایک سالہ ادائیگی کی مدت کے دوران یکساں رہے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos