تصویر: راولپنڈی پولیس

گوجرخان کی بزرگ عورت سے بالیاں اور پرس چھیننے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ایک روز قبل گوجرخان میں بزرگ خاتون سے بالیاں اور پرس چھیننے والا سفاک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا، سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل پر سوار ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی، ملزم کے پسٹل کافائر اس کے اپنے ہاتھ پر لگا۔گرفتار ڈاکو نے اقبال جرم کیا کہ اس نے تھانہ گوجر خان کے علاقہ میں بزرگ خاتون سے پرس اوربالیاں بھی چھین لی تھیں۔

چھینے گئے طلائی کانٹے، نقدی 20 ہزار روپے سمیت مسروقہ موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد ہوا،زخمی ملزم کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر اے ایس پی گوجرخان، ایس ایچ او گوجرخان نے بزرگ خاتون کے گھر جاکر ان سے چھینی گئی اشیا طلائی بالیاں اور نقد رقم ان کے حوالے کیں۔

سی پی اوکا کہناہے کہ یہ خواتین ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں ہیں، ان کی جان، مال، عزت پر حملہ کی جرات کرنے والوں سے ہمیشہ آہنی ہاتھوں نمٹیں گے،وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے جسے ہمیشہ یقینی بنائیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔