نائجیریا میں داعش کے ٹھکانوں پر تباہ کن حملے کیے ہیں۔ ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ امریکہ نے نائیجیریا میں داعش کے دہشت گردوں پر مہلک حملے کا حکم دیا ہے، جن پر انہوں نے ملک میں عیسائیوں کو ستانے کا الزام لگایا ہے۔برطانوی میڈیاکے مطابق یہ واضح نہیں کہ کون سے اہداف کو نشانہ بنایا گیا اورکس وقت۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں، ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے شمال مغربی نائیجیریا میں آئی ایس آئی ایس کے دہشت گردوں کے خلاف ایک طاقتور اور مہلک حملے کی ہدایت کی ہے، جو ان کے بقول بے گناہ عیسائیوں کو قتل کر رہے تھے۔ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا، ’’میں نے پہلے بھی ان دہشت گردوں کو خبردار کیا تھا کہ اگر انہوں نے عیسائیوں کا قتل عام بند نہ کیا تو جہنم دیکھناپڑے گا، اور آج کی رات محکمہ جنگ نے متعدد ایسے حملے کیے جو صرف امریکہ ہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکی فوج کی افریقہ کمانڈ کے مطابق،نائیجرحکام کی درخواست پر کیے گئے اس حملے میں سوکوٹو ریاست میں متعدد دہشت گرد مارے گئے، جس کی سرحد شمال میں نائجر سے ملتی ہے۔

نائیجیریا کی حکومت نے کہا ہے کہ مسلح گروہ مسلمانوں اور عیسائیوں دونوں کو نشانہ بناتے ہیں، اور امریکہ کا دعویٰ ہے کہ عیسائیوں کوجس ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ سیکیورٹی کی پیچیدہ صورتحال کی نمائندگی نہیں کرتے اور مذہبی آزادی کے تحفظ کی کوششوں کو نظر انداز کرتے ہیں۔ لیکن اس نے عسکریت پسند گروپوں کے خلاف اپنی افواج کی معاونت کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔