اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع
کا غذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 دسمبر 2025ء مقرر کی گئی ہے،الیکشن کمیشن
December 26, 2025 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سہولت کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 30 دسمبر تک توسیع کردی ۔
الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق کا غذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 دسمبر 2025ء مقرر کی گئی ہے ۔
یاد رہے پہلے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 27 دسمبر 2025ء مقرر کی گئی تھی ۔