راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں میں گھریلو رنجش پرسوتیلے بیٹے کے ہاتھوں خاتون قتل ہوگئی۔ یس ایچ او کلرسیداں پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئی۔پولیس کے مطابق ملزم نے کلہاڑی کے وار سے اپنی سوتیلی والدہ کو قتل اور پڑوسی خاتون کو زخمی کر دیا۔
سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔لیس نے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
زخمی خاتون کو علاج اور نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ کی تمام زایوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos