فائل فوٹو
فائل فوٹو

میں نے وزیر اعظم سے کوئی رابطہ نہیں کیا،بیرسٹر گوہر علی خان

اسلام آباد:  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  علی خان نے کہا  ہے کہ کہ میں ہمیشہ سے مذاکرات کے حق میں رہا ہوں، انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دس روز  بلکہ پورے سال میں  نے وزیر اعظم سےکوئی رابطہ نہیں  کیا۔

انھوں نے کہا کہ یہاں تک وزیر اعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کا تعلق ہے تو میں مذاکرات کی حمایت کروں گا لیکن عمران خان نے  یہ اختیار صرف اچکزئی صاحب اور علامہ راجہ ناصر صاحب کو دیا ہے،  وہکیا کرتے ہیں اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

انھوں نے مزید کہاکہ   ہم کہہ چکے ہیں کہ اگر ہم سے رابطہ ہوا یا ہم نے کوئی رابطہ کیا تو ہم ضرور عوام کو بتا ئیں گے- انھوں نے درخواست کی کہ بات چیت اہم معاملہ ہے اس پر قیاس  آرائیاں نہ کی جائیں تاکہ ماحول خراب نہ ہو۔

بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم سے مذاکرات کیلئے منت کی، اختیار ولی

 قبل ازیں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ 10 روز میں بیرسٹر گوہر نے 3 مرتبہ وزیراعظم سے مذاکرات کے لیے منت کی۔

اختیار ولی نے کہا کہ محمود اچکزئی کو بات چیت کا اختیار دینا بانی پی ٹی آئی کا اپنی پارٹی پر عدم اعتماد ہے، بانی پی ٹی آئی کا مقصد پورا ہو جائے گا تو وہ شاید اچکزئی کو ہری جھنڈی دکھا کر نکل جائیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا تھا کہ اگر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے تو حکومتِ پاکستان بھی بات چیت کے لئے مکمل آمادہ ہے تاہم غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ کوئی ڈائیلاگ ممکن نہیں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔