”پنجاب کے پی سے بہترہے؟” سہیل آفریدی کولاہورمیں کڑوے سوال کا سامنا

لاہورمیں موجود وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپنجاب اسمبلی جانے کے بعدجب واپس روانہ ہوئے تو اس دوران تحریک انصاف کارکنوں کے درمیان ایک نوجوان نے ان سے پوچھاکیسالگالاہور؟ سہیل آفریدی کا کہناتھاکہ میں نے کل ہی کہا تھالاہورکی سڑکوں پر دفعہ 844نافذہوگا۔

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے مزید پوچھاگیا یہاں آکر کیسا لگ رہاہے۔ سہیل آفریدی نے جوا ب دیا پنجاب کے لوگوں سے مل کر اچھالگ رہاہے۔ان پرایک اورسوال کیا گیا کہ پنجاب ،کے پی سے بہترہے؟ اس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے جوابی سوال داغاکس چیزمیں بہترہے؟۔نوجوان نے جواب دیا ترقیاتی کاموں کے لحاظ سے ،تعلیم کے لحاظ سے ،ہرلحاظ سے۔سہیل آفرید ی نے کہا اس پر بحث کرلیں گے۔

کڑوے سوال کا سامناکرنے کے بعد وزیراعلیٰ کے پی کے مزید بات کیے بغیر آگے بڑھ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔